شہر پر فضائی آلودگی کا راج،لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر  پر

شہر پر فضائی آلودگی کا راج،لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر  پر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)باغوں کے شہر پر فضائی آلودگی کا راج،شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 266ریکارڈ کی گئی۔
لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا،یو ایس قونصلیٹ  آلودگی کی شرح 503،مال روڈ پر  308،فیز8ڈی ایچ اے 344 جبکہ جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 313ریکارڈ  کی گئی۔
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت  کی ہے۔
 دوسری جانب شہر میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے لگا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،البتہ ہفتے اور اتوار کے روز شہر پربادلوں کے بسیرے ہوں گے۔