ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپر اسٹور میں فائرنگ, 6 افراد ہلاک

 سپر اسٹور میں فائرنگ, 6 افراد ہلاک
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکہ کے سپر اسٹور میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ورجینیا کے چیسپیک شہر میں تھینکس گِونگ ڈے منانےکی چھٹی سے قبل پیش آیا، جہاں وال مارٹ سپر اسٹور میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں حملہ آور  بھی مارا گیا، پولیس نے واقعے میں 6 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ  انہیں یقین ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا جو ہلاک ہوگیا ہے تاہم پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ مشتبہ حملہ آور کی موت کیسے ہوئی۔

وال مارٹ انتظامیہ نے اپنے بیان میں اس المناک واقعے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر