ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم تقرری کے معاملے پر صدر سے رابطے میں ہوں،عمران خان

اہم تقرری کے معاملے پر صدر سے رابطے میں ہوں،عمران خان
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ صدر عارف علوی میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو  دیتے ہوئے کہا کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں اور وہ مجھ سے مشورہ کریں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرور کے پاس پوچھنے کیلئے جاتا ہے، میں تو اپنی جماعت کا سربراہ ہوں تو صدر مجھ سے ضرور بات کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب وزیراعظم ہاؤس کو آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری موصول ہوئی اور کسی بھی وقت اس سمری پر فیصلہ متوقع ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر