ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی کو ہراساں و تنگ کرنے پر اوباش نوجوانوں کیساتھ کیا ہوا؟

 گلشن اقبال ،گھریلو ملازمہ،حراساں،لڑکے،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) گلشن اقبال پولیس نے لڑکی کو مارکیٹ میں حراساں و تنگ کرنے والے اوباش لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی گھریلو ملازمہ مارکیٹ سامان لینے گئی تو اوباش لڑکوں نے حراساں و تنگ کیا، لڑکے موٹرسائیکل پر بیٹھنے کے لیے مجبور کرتے رہے، منع کرنے پر لڑکی کو حراساں کیا اور بال کھینچے۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان جاوید اور قدیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔