ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خطرہ، وزارت داخلہ

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خطرہ، وزارت داخلہ
کیپشن: PTI Long March
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خطرہ ہے۔

وزارت داخلہ کا اسد عمر کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں  ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کا حملہ کر سکتی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کاروائی کا اندیشہ ہے ،عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے،عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے۔ 

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو موخر کرے۔