ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ: عمران خان کی نااہلی چیلنج، فل بینچ کی تشکیل

توشہ خانہ: عمران خان کی نااہلی چیلنج، فل بینچ کی تشکیل
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے 3 رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی 3 رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اورجسٹس ساجد محمود شامل ہیں۔

شہری جابر علی نے وکیل اظہر صدیق کے توسط سے عدالتِ عالیہ میں درخواست دی ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن کے نااہل قرار دینے کے اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے