وزیراعظم نے کامیاب جوان سے مستفید ہونیوالے نوجوانوں کو بلالیا

PM Imran Khan Kamyaab nojawan program
کیپشن: PM Imran Khan
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم عمران خان نے کل کامیاب جوان سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کو  بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کل میگا کنونشن میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ عمران خان کنونشن سینٹر میں کامیاب نوجوان پروگرام کے 2 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے، تقریب میں کامیاب نوجوان پروگرام کی 2 سالا کارکردگی رپورٹ پیش کی جائیگی۔

وزیراعظم کل نوجوانوں کیلئے 4 نئے پروگرامز کا آغاز کریں گے،  137 یونیورسٹیز میں 25 لاکھ طلباء کیلئے کامیاب جوان مرکز کا آغاز کریں گے۔ طلباء کو کیریر کونسلنگ، اسکالرشپ جاب پلیسمنٹ، بزنس سینٹر کی سہولیات دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل کھیلوں کے فروغ کیلئے ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لانچ کریں گے، 12 مخلتف کھیلوں میں نیا ٹیلنٹ تلاش کر کے قومی سطح پر لایا جائےگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer