ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریکٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Pakistani tractor price
کیپشن: Pakistani tractor
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کسانوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، مہنگائی کے  طوفان نے ٹریکٹرز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،  ٹریکٹرز کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں، 2سال میں قیمتوں میں 4سے 6 لاکھ روپے تک اضافہ ہوا،شوروم مالکان نے قیمتیں مزیدبڑھنے کا عندیہ دے دیا۔

 اناج اگانے والے کسان کیلئے مسائل ہی مسائل،پاکستان میں ٹریکٹرز کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے،گاڑیوں کی طرح کی ٹریکٹرز کی ڈلیوری بھی تاخیرکا شکار  ہے جبکہ بکنگ پرائس پر بھی اون وصول کیا جانے لگا،شوروم مالکان کا کہنا تھاکہ دوسال میں ٹریکٹرز کی قیمتوں میں 4سے 6لاکھ روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
ٹریکٹرز کی قیمتیں بڑھنے سے کاشت کار پریشانی سے دوچار ہیں، 385 ماڈل ٹریکٹر کی قیمت 16 لاکھ 90 ہزار 5 سو روپے ہوگئی جبکہ اسی پر 2 لاکھ اون وصول کیا جا رہا ہے، اسی طرح 240 ماڈل ٹریکٹر کی قیمت 11 لاکھ ،اور 260 ماڈل ٹریکٹر کی قیمت 12 لاکھ 70ہزار روپے تک جا پہنچی جبکہ شوروم مالکان کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس بڑھا تو قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہو گا۔
ٹریکٹرز کی ڈلیوری کیلئے بھی کسانوں کو مہینوں لمبی تاریخیں ملنے لگیں، واضح رہے کہ ٹائروں کی وجہ سے قیمتوں میں 20 سے 40 ہزار روپے کا فرق ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer