ڈرائیور ز خبردار!موٹروے پر گاڑی نہیں چلاسکتے ، نیا قانون آگیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) آئی جی موٹروے نے موٹرویزپرلین کی خلاف ورزی پرکارروائی کاحکم دیدیا۔

آئی جی موٹروے انعام غنی نے کہا ہے کہ  سامان بردارگاڑیوں کوفاسٹ لائن کی اجازت نہیں، ڈی آئی جیز کوبس مالکان سے مل کرقوانین پرپابندی کی ہدایت کردی، بار بار غلطی کے مرتکب چالان شدہ ڈرائیورز اور کمپنیوں کو موٹرویز پر بین  کر دیا جائے گا ، ان کمپنیز اور گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی ۔ 

آئی جی انعام غنی نےمزید کہا کہ کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک ہم سب ٹریفک آفیسر ہیں،  ہمارا کام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پر سفر کرنے والے ہر شہری کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔