لیکچررز کیلئےتحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان

لیکچررز کیلئےتحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)  کالجوں میں لیکچررز کی آسامیوں پر مستقل بھرتیاں،  پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تحریری امتحان میں پاسنگ فارمولہ لگا کر ہزاروں امیدوار فیل کر دیے ہیں، ایک خالی نشست کیلئے چار امیدواروں جو پاس کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت اکتوبر کے مہینے میں لیکچررز کی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے تحریری امتحانات کا انعقاد کیا گیا ان امتحانات کے نتائج کا اعلان جاری ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ہر مضمون میں ایک خالی نشست کیلئے چار امیدواروں کو لیکچررز کیلئے پاس کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری کالجوں میں لیکچررز کی بھرتیوں کیلئے امیدوار کمیشن کے فارمولے کی نظر ہو گئے ہیں۔ کالجوں میں لیکچررز کی آسامیوں پر تحریری امتحان میں مختص نشستوں کے برابر بھی امیدوار پاس نہ ہو سکے۔

لیکچرر کیمسٹری خواتین کی مختص 100 نشستوں پر صرف 85 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔لیکچرر ہوم اکنامکس خواتین کی مختص 75 نشستوں پر صرف 30 امیدوار تحریری امتحان پاس کر سکے ہیں۔ لیکچررز میل جغرافیہ کی مختص 18 نشستوں پر 91 امیدوار، فارسی میل کی 5 نشستوں پر 25، پنجابی کی 10 نشستوں پر 50 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سوشل ورک میل کی 5 نشستوں پر 25 امیدوار، مطالعہ پاکستان کی 7 نشستوں پر 36 امیدوار، جرنلزم میل کی پانچ مختص نشستوں پر 29 امیدوار کامیاب، ریاضی کی 100 نشستوں پر 401 امیدواروں کو پاس کیا گیا ہے۔ فی میل لیکچرر ریاضی کی 80 نشستوں پر 170 امیدوار، کیمسٹری کی 100 نشستوں پر 85 خواتین، جرنلزم فی میل کی 6 نشستوں پر 32، پنجابی فی میل کی 20 نشستوں پر 105 امیدوار، مطالعہ پاکستان فی میل کی 10 نشستوں پر 45 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا ہے۔ پبلک سروس کمیشن نے 32 مضامین میں سے 7 مضامین کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔تحریری امتحانات پاس کرنے والے مرد و خواتین امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے کال لیٹرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer