کنول آفتاب ٹک ٹاک پر چھا گئی،صارفین حیران رہ گئے

کنول آفتاب ٹک ٹاک پر چھا گئی،صارفین حیران رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سوشل میڈیا کا استعمال نوجوان میں جنون کی حد تک بڑھ چکا ہے ، پاکستانی ماڈل و ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا ان دنوں پاکستان کی نمبرون ٹک ٹاک سٹار ہیں ان کے بعد ایک اور پاکستانی ٹک ٹاک سٹار،ماڈل ومیزبان کنول آفتاب سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی ایپ ٹک ٹاک سے اپنی پہچان بنانے والی جنت مرزا کا نام آج کسی تعریف کا محتاج نہیں، اب یہ اعزاز ایک اور پاکستان کی مشہور ماڈل ومیزبان کنول آفتاب کو حاصل ہوچکا ہے جن کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاویز کرچکی ہے،ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی دوسری پاکستانی ٹک ٹاک سٹار بن گئیں۔

 لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب نے اس اعزاز کی خوشی مناتے ہوئے اپنے فینز اور ساتھی دوستوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی، اپنے ایک دوست کو ویؑڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’الحمد اللّہ میں ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔‘

 واضح رہے کہ کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک سٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 11 کروڑ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔گزشتہ روز شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

جنت مرزا نے صرف باتوں یاتصاویروں میں کمال نہیں رکھتی بلکہ سامنےآنے والی ویڈیو میں ٹک ٹاک کوئین نے خوبصورت رقص ایک بار پھر مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا, انسٹاگرام پر وائرل ہونے والے ڈانس میں وہ اپنی کزن کی شادی میں بالی ووڈ کے گیت'سوہنا کتناسوہنا ہے' پر لڑکے کے ساتھ رقص کررہی ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا اپنی کزن کی شادی کی تقریب میں ڈانس کررہی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer