میاں محمود الرشید کا بغیر اپرول بننے والی ہاوسنگ سکیمیز سے متعلق بڑا انکشاف

میاں محمود الرشید کا بغیر اپرول بننے والی ہاوسنگ سکیمیز سے متعلق بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: صوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ، اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میاں محمود الرشیدنے لاہور چیمبر کا دورہ کیا ،صدر میاں طارق مصباح،دیگر عہدیدران اور ایگزیکٹیو کمیٹی اراکین سے ملاقات کی، میاں محمود الرشید کا بغیر اپرول بننے والی ہاوسنگ سکیمیز سے متعلق بڑا انکشاف ۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس میں منعقدہ میٹنگ میں صوبائی وزیر محمود الرشید، صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح سے ملاقات کی، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان،نائب صدر طاہر منظور، ایگزیکٹیو کمییٹی ممبران شریک ہوئے، صوبائی وزیر برائے ہاوسنگ میاں محمود الرشید نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایریا ڈویلپمنٹ اپرول کے بننے والی 700 سے 800 سکیمیز کو بجلی وگیس کے کنکشن نہیں دیئے گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ ہی لگا کسی کو مکان نہ مل سکا ، وزیراعظم نے ہاوسنگ سیکڑ بارے سنجیدگی سے سوچا اور 50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ ایریا ڈویلپمنٹ پلان جمع کرانے پر ایل ڈی اے 90 روز میں اپرول دینے کا مجاز ہوگا۔

اسٹیٹ بنک نے نجی بنکوں کو مجموعی قرضہ جات کا پانچ فیصد تعمیراتی شعبے کو دینے کا پابند کیا ہے، بنک ڈیفالٹر کی پراپرٹی کو رہن کرکے نیلامی کرنے کےمجاز ہوں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer