قذافی اسٹیڈیم میں 5 سٹار ہوٹل کی تعمیر کا منصوبہ جوں کا توں

 قذافی اسٹیڈیم میں 5 سٹار ہوٹل کی تعمیر کا منصوبہ جوں کا توں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) قذافی اسٹیڈیم میں بین الاقوامی طرز کے 5 سٹار ہوٹل کی تعمیر کا منصوبہ جوں کا توں، پنجاب حکومت منصوبے پر سفارشات پھر سے طلب کرلیں۔

قذافی سٹیڈیم میں 5 سٹار ہوٹل کی تعمیر پر کمیٹی تشکیل دینے کے لئے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا گیا، سابق دور حکومت میں قذافی سٹیڈیم میں پارکنگ پلازہ، کھلاڑیوں کے لیے ہوسٹل اور عجائب گھر بنانے کا پلان بنایا گیا تھا فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے محکمہ کھیل نے حکومت سے فنڈز مانگے تھے، لیکن پنجاب حکومت نے انتظامیہ کو پہلے زیر تعمیر پارکنگ پلازہ ، عجائب گھر اور کھلاڑیوں کے ہوسٹل کو مکمل کرنے کی ہدایات کیں ہیں۔

  فائیو سٹار ہوٹل کیلئے سٹیرنگ کمیٹی کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے

Sughra Afzal

Content Writer