ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کا دورہ ؛ لاری اڈہ میں ناقص انتظامات پر ایڈمنسٹریٹرفوری معطل

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کا دورہ ؛ لاری اڈہ میں ناقص انتظامات پر ایڈمنسٹریٹرفوری معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک  نے  لاری اڈہ کا اچانک دورہ کیا ۔ لاری اڈہ میں ناقص انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر کو فوری معطل کر دیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اورڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز ہمراہ تھے۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا ۔ ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی پر 20 سے زائد ٹرانسپورٹ اڈے سیل کردیے ۔ زائد کرایہ وصولی اور دیگر خلاف ورزیوں پر 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 
صوبائی وزیر بلال اکبر نے کہا زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، عوامی ٹرانسپورٹ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ذیشان ملک نے کہا ٹرانسپورٹ اڈوں پر مافیا اور گرانفروشی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، مقررہ نرخوں سے زائد وصولی پر سخت ترین قانونی ایکشن لیا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ٹرانسپورٹ اڈوں پر اعلیٰ معیار اور ڈسپلن کو یقینی بنا رہے ہیں، خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی کی جائے گی، فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کی کوئی جگہ نہیں ہے۔