اسرار خان: گجر پورہ کے علاقے بیگم پورہ میں 10 سالہ بچے کی پراسرار ہلاکت کا واقعہ پیش آیا، جہاں اہل خانہ بچے کو مردہ حالت میں ہسپتال لے آئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت 10 سالہ محمد احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچے کے گلے پر پھندے کے نشانات ملنے پر معاملہ مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔
اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ بچہ جھولا جھولنے کے دوران رسی گلے میں پھنسنے سے ہلاک ہوا۔
پولیس نے قانونی کارروائی کیلئے میت مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔