سٹی 42:ڈی جی پی آر میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری ، وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے پریس کانفرنس پر عید الاضحی انتظامات کے حوالے سے بتایا ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا مساجد و امام بارگاہ کو عرق گلاب سے دھویا جائے گا جبکہ ذیشان رفیق نے کہا بازار بند ہونے کےبعد پورے پنجاب کی صفائی کی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا عید الاضحی کی آمد پر پنجاب حکومت اپنی صفائی ستھرائی کی روایات پوری کرے گا ،ذیشان رفیق شہر کی صفائی کےلئے بنچ مارک بن گئے ہیں ، مویشی منڈیاں مخصوص مقامات پر منڈیوں کی اجازت کے علاوہ کہیں اور نہیں لگائی جا سکتی،تمام بیوپاریوں کو سہولیات دیں پیرا فورس بھی دی گئی۔شاہ پور کانجراں میں خوبصورت بکرا منڈی لگائی ہے، بیوپاریوں کے فراڈ و چوری کے واقعات رپورٹ نہیں ہوئے۔
اب مساجد و امام بارگاہ کو بھی عید الاضحی پر عرق گلاب سے دھویا جائے گا
ذیشان رفیق نے کہا پنجاب ایک سو تیس ملین آبادی کا صوبہ ہے بارہ ملین بیگز آلائشوں کےلئے دیں گے،عید آپریشن میں ایک لاکھ چوراسی ہزار سینیٹری ورکرز حصہ لیں گے، عید پر چوبیس گھنٹے آپریشن جاری رہے گا ساٹھ ہزار مشینیں وہیکل شامل ہوں گے، عید آپریشن کیمپس 4500 ہر یونین کونسل میں ایک کیمپ لگائیں گے۔عرق گلاب اور دیگر صفائی کے کیمیکل عیدالاضحی پر استعمال کریں گے۔
ایک لاکھ پچاس ہزار فنائل اور چالیس ہزار لیٹر عرق گلاب کااستعمال کریں گے۔ بازار رات کو دیر سے بند ہوں گے بازاروں کے بند ہونے کے بعد پورے پنجاب کی صفائی کی جائے گی۔پنجاب میں لوگ اجتماعی قربانیاں کرتے ہیں ۔دس ہزار سے زائد قبرستانوں کی پنجاب میں صفائی کی جائے گی ۔پنجاب میں جو بھی سیل پوائنٹس پنجاب میں لگائے ہیں فری آف کاسٹ ہیں ۔بہترین سہولیات دی جارہی ہیں۔