عابد چودھری: باغبانپورہ کے علاقے محمود بوٹی میں دو مسلح ڈاکوؤں نے موبائل شاپ میں گھس کر لوٹ مار کی واردات کی اور فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی باغبانپورہ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شہری ندیم کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی کینٹ اختر نواز نے ایس ڈی پی او باغبانپورہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملزمان کو فوری ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔