عابد چودھری:کوٹ لکھپت کے علاقے چنرائے روڈ سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا جبکہ لاش کو بوری میں بند کر کے سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر تقریباً 50 سال معلوم ہوتی ہے تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔
لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق شناخت اور پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید حقائق واضح ہو سکیں گے۔