ویب ڈیسک: عالمی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد دو روز کی استحکام کے بعد قیمتی دھات سستی ہو گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے مقرر ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 886 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور فی تولہ چاندی 8 ہزار 34 روپے پر برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 22 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 508 ڈالر تک آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں اور فی اونس سونا 4 ہزار 530 ڈالر کی سطح پر برقرار تھا، جبکہ مقامی مارکیٹ میں بھی نرخوں میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔