ساجد بلوچ: خیبر پختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بنوں میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ موقع سے 10 کلو وزنی دیسی ساختہ بم بھی برآمد کر کے بروقت ناکارہ بنا دیا گیا، جس سے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کیلئے ڈرون اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس سے نشاندہی اور کارروائی میں مدد ملی۔
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں ۔