عابد چودھری:شاہدرہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1300 گرام چرس اور 540 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شاہدرہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم شیراز چغتائی کے قبضے سے 540 گرام آئس جبکہ ملزم عثمان سے 1300 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان پیدل چل پھر کر مختلف مقامات پر منشیات فروشی کر رہے تھے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔