ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں عیدالاضحیٰ پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

خیبر پختونخوا میں عیدالاضحیٰ پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عیدالاضحیٰ کے موقع پر خیبر پختونخوا میں سرکاری سرگرمیاں چند روز کیلئے معطل رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ملازمین اور شہریوں کیلئے تعطیلات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں عید قربان کے سلسلے میں 26 مئی بروز منگل سے 29 مئی بروز جمعہ تک عام تعطیلات ہوں گی۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری دفاتر اور ماتحت اداروں پر ہوگا۔

حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے تحت تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری شعبے بھی ان دنوں بند رہیں گے، البتہ ریسکیو، ایمرجنسی اور ضروری خدمات انجام دینے والے ادارے معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔