ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ، 17 سالہ نوجوان جاں بحق

رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ، 17 سالہ نوجوان جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی:تھانہ رائیونڈ سٹی کے علاقے جیابگا روڈ پر لوڈر رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں محمد رحمان خالد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق محمد رحمان خالد کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا اور وہ لوڈر رکشہ پر جیابگا روڈ جا رہا تھا کہ اسی دوران ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم پیش آیا۔

مدعی کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔