سٹی 42: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ا ایپل فون کمپنی کو بھارت کے حوالے سے بڑا انتباہ کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایپل کمپنی سے بھارت میں آئی فونز تیار نہ کرنے کا ایک بار پھر مطالبہ کردیا ، صدر ٹرمپ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھارت میں ایپل مینوفیکچرنگ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہاکہ:"آئی فونز صرف امریکامیں تیار کیے جائیں، بھارت میں نہیں"صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایپل نے بھارت میں فونز کی تیاری جاری رکھی تو اسے 25 فیصد ٹیکس دینا ہوگا،
کچھ روز قبل بھی امریکی صدر نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک سے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایپل کمپنی اپنی پراڈکٹس بھارت میں تیار کرے‘‘
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بھارت پر بڑھتا ہوا عدم اعتماد مودی سرکار کی پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے، مودی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے بھارت کو امریکی صنعت کے لیے غیر معتبر بنا دیا ہے،
ٹرمپ بار بار امریکی کمپنیوں کو بھارت سے نکلنے اور امریکہ واپس آنے کی تلقین کر چکے ہیں، صدر ٹرمپ کا بار بار انتباہ دراصل بھارت پر امریکا کے عدم اعتماد کی نشاندہی کر رہا ہے،