سٹی 42: وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا
وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے انتظامات شروع کر دیے اس سے قبل بجٹ 2 جون کو پیش کرنے کی تجویز تھی
ملک میں آئندہ مالی سال 2025-26 کیلئے وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا۔ترجمان وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی بجٹ 10جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 2جون دی گئی تھی۔ اب بجٹ عید کے بعد پیش کیا جائے گا
دوسری جانب ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آج آخری روز تھا لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے اہداف پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے۔