سٹی 42 : خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے خلاف ڈیرہ بگٹی میں ایک پُراثر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی، دہشت گردوں کے خلاف ایکشن کی اپیل کی گئی ۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی، اساتذہ، سٹوڈنٹس اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے سانحے میں شہید ہونے والی طالبات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر اسکول میں شمع بھی روشن کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معصوم طلباء و طالبات کو نشانہ بنانا ایک انسانیت سوز عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ شرکاء نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری بگٹی قوم اس سانحے پر غم زدہ ہے اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
اس موقع پر بگٹی قوم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کریں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔