ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائلڈ رائٹس کاکس کا پہلا اجلاس؛ چائلڈ پروٹیکشن نظام کو مزید موثر بنانے پر اتفاق

 چائلڈ رائٹس کاکس کا پہلا اجلاس؛ چائلڈ پروٹیکشن نظام کو مزید موثر بنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس کی ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس  ہوااجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن نظام کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا

پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس کی ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس ہوا، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب اور کنوینیر چائلڈ رائٹس کاکس سارہ احمد نے صدارت کی چائلڈ رائٹس کاکس کی ایڈوائزری کونسل کے اراکین اور ممبران  صوبائی اسمبلی   نے شرکت کی ، محمد احمد خان لغاری، سلمیٰ سعید اور نادیہ کھر  ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مہوش سلطانہ، احمد اقبال، صفیہ سعید، رخسانہ کوثر  بھی شریک تھے 
اجلاس میں کاکس کی لانچنگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی،ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں پریونشن کیمپین کے آغاز پر غور کیا گیا،ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں کیس مینجمنٹ پر بریفننگ دی گئی،چائلڈ لیبر کے خاتمے سے متعلق پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ قرارداد پر تفصیلی گفتگو کی گئی،

اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن نظام کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا،اجلاس کے شرکاء نے بچوں کے تحفظ کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں،شرکاء نے سارہ احمد کی بطور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا