کلیم اختر: سوشل سکیورٹی ہسپتالوں و میڈیکل آؤٹ لیٹس میں ادویات کے سٹاک کی چیکنگ جاری ہے۔
نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ادویات کی چوری کرنے اورغلط طریقہ سے منتقلی پکڑی گئی۔سینئر ڈسپنسر محمد اقبال اور جونیئر ڈسپنسر فرحان علی کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ہسپتال انتظامیہ ان ملازمین کی حرکات و سکنات پر نظر رکھے ہوئے تھی۔
تھانہ سبزہ زار میں ملوث ملازمین کیخلاف قانونی کاروائی کیلئے درخواست دائر کر دی۔کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے ڈسپنسر محمد اقبال کو معطل بھی کر دیا۔
ڈیوٹی فرائض میں غفلت پر جونیئر ٹیکنیشنل ڈسپنسر محمد جمیل نوکری سے برخاست کر دیا۔