ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خضدار میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 سٹوڈنٹ شہید ہوگئے

خضدار میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 سٹوڈنٹ شہید ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خضدار میں سکول بس پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سٹوڈنٹس کی تعداد 6 ہو گئی۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے میں حیدر نامی بہادر سٹوڈنٹ شدید زخمی ہوگیا تھا، جو دورانِ علاج جانبر نہیں ہو سکا، جبکہ ایک اور زخمی سٹوڈنٹ مائکہ بھی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔

 سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ ساتھ ہی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے بھارتی آقاؤں سے لیا جائے گا۔