کلیم اختر: نادرا کا عوامی سہولت کیلئے انقلابی قدم,قومی شناختی خدمات گھر کی دہلیز پر دستیاب ہوں گی،پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی تشہیر بارے اقدامات کا عمل شروع کر دیا۔
لاہور ریجن کے مختلف اضلاع میں نادرا موبائل وینز بھی لگائی جائیں گی۔کالجز و یونیورسٹیوں و دیگر پبلک مقامات پر نادرا وینز لگائی جائیں گی۔ابتدائی مرحلہ میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں موبائل وین لگے گی۔ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں ایپ کی سہولیات بارے طالبات کو آگاہ کیا گیا۔
شناختی کارڈ کی تجدید، ب فارم، وراثتی سرٹیفکیٹ ودیگر خدمات بارے آگاہ کیا گیا۔ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی اوردرخواست گزار جمع کرانے کی سہولت بارے آگاہی دی جائے گی۔
ڈی جی لاہور ریجن نادرا کالجز، یونیورسٹیز ،عوامی مقامات پر موبائل وینز کی خود نگرانی کرےگی۔ڈی جی لاہور ریجن نادرا کی طلباو طالبات کو شناختی خدمات بارے تمام معلومات دینےکی ہدایات جاری کردی۔
نادرا کا کہنا ہے کہ نوجوانوں ،شہریوں کی ایپ کے ذریعے رجسٹریشن سسٹم تک آسان رسائی کو ممکن بنایا جائیگا ۔