عابد چودھری: مغلپورہ میں باپ ،بیٹے اور بیٹی پر مشتمل چورگروہ سرگرم, موٹر سائیکل سوار خاندانی گینگ صبح سویرے گھروں کو نشانہ بناتا رہا، اہل علاقہ نے کم سن بچے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق باپ باہر ،بیٹی دروازے پر ،کم سن بیٹا گھر کے اندر سامان چوری کرتا ہے،ملزمان نے درجنوں وارداتوں میں لیپ ٹاپ ،موبائل ،گھڑیاں چوری کیں ،وارداتوں سے پریشان اہل علاقہ نے بچے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔
ترجمان پولیس کے مطابق کم سن بچے کے والد اور بہن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ،باپ ،بیٹے اور بیٹی پر مشتمل چور گینگ کوٹ عبدالمالک کا رہنے والا ہے ،باپ بیٹی کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔