اقصیٰ شاہد: کراچی سے لاہور جانے والی دو اہم ٹرینیں آج منسوخ کردی گئی ہیں۔
ریلوے ترجمان کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس کو یکم جولائی سے پریمیم سروس کے طور پر دوبارہ لانچ کیا جا رہا ہے اسی وجہ سے آج کے لیے یہ سروس معطل کر دی گئی ہے۔
پاک بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو آج عارضی طور پر کراچی ایکسپریس میں ضم کر دیا گیا ہے۔اسی طرح شاہ حسین ایکسپریس کو بھی آج کے دن کے لیے گرین لائن ایکسپریس میں شامل کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹرین آپریشنز میں بہتری اور پریمیم معیار کی سروس فراہمی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔