ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب اور ٹورنٹو جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب اور ٹورنٹو جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خورشیدرحمانی :ترجمان پی آئی اے نے  سعودی عرب جانے والے مسافروں کو خوشخبری سنا دی،  کرایوں میں 20فیصد کمی کردی۔

تفصیلات کے  مطابق پاکستانیوں کے لئے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے زبردست آفر نکالی، سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ آفران کے لئے مفید ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانے والے مسافر اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے،پی آئی اے نے سعودی عرب کے کرایوں میں 20فیصد کمی کردی، ٹورنٹوجانے والے مسافروں کے لیےکرائے میں 10 فیصدکمی کااعلان کیا گیا۔