جنیدریاض:سکولوں میں 40 ہزار اساتذہ کی قلت کا معاملہ، سینکڑوں اساتذہ کا بچوں کو پڑھانے کی بجائے سفارش پر انتظامی عہدوں پر تعینات ہونے کا انکشاف۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ اساتذہ عرصہ دراز سے سکولوں میں حاضر نہیں ہیں، متعلقہ اساتذہ کا ڈیٹا سیس پورٹل پر بھی موجود نہیں ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول کی بجائے انتظامی پوسٹوں پر تعینات اساتذہ کا ڈیٹا مانگ لیا۔
انتظامی پوسٹوں پر تعینات اساتذہ کا ڈیٹا سیس پورٹل پر فی الفور اپ ڈیٹ کیا جائے گا، مذکورہ اساتذہ سی ای او،ڈی ای او اور اے ای اوز کی آسامیوں پر تعینات ہیں۔
بغیر سکریننگ ٹیسٹ کے انتظامی پوسٹوں پر تعینات افسران کو واپس سکولوں میں بھیجاجائے گا، محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ فیصلے سے اساتذہ کی قلت ختم کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔