ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: بلدیاتی الیکشن میں تاخیر پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات 29مئی کو طلب

پنجاب: بلدیاتی الیکشن میں تاخیر پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات 29مئی کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر : الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے التوا پر اظہار ناراضگی،الیکشن کمیشن نے 29 مئی کو چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری بلدیات کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نےچیف سیکرٹری ،سیکرٹری بلدیات کو پیش ہونے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

پنجاب حکومت ابھی تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس نہیں کر سکی۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ تاحال پنجاب اسمبلی میں پڑا ہے۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ پراسمبلی میں ابھی اجلاس ہو رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کا اسمبلی سے جلد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس کرانے کیلئے دباؤ  ڈالا۔الیکشن کمیشن کا پنجاب میں جلد بلدیاتی الیکشن کرانے پر زور دیا۔

سال 2021 میں بلدیاتی ادارے ختم ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومُت سے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر پر وضاحت مانگ لی۔