فاران یامین:گرین ٹاؤن میں بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا اوباش گرفتار، گرین ٹاؤن میں بچی کو ہراساں اور نازیبا حرکت کرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آئی تھی۔
فوٹیج میں اوباش ملزم کو بچیوں کو ہراساں اور ان کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج وائرل ہونے کے بعد گرین ٹاون پولیس نے فوری ایکشن لیا، سیف سٹی اور وائر ویڈیو کی مدد سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرین ٹاون پولیس نے ملزم حمزہ کو بلاک تھری سیکٹر سی ون سے گرفتار کیا۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچیوں کو ہراساں اور تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔