ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل میں انٹیلی جنس ایجنسی پر قبضہ کرنے کی نیتن یاہو کی نئی کوشش

 اسرائیل میں انٹیلی جنس ایجنسی پر قبضہ کرنے کی نیتن یاہو کی نئی کوشش
کیپشن: میجر جنرل ڈیوڈ زینی، ٹریننگ کمانڈ اور جنرل سٹاف کور کے سربراہ، 8 جولائی 2024 کو یروشلم میں IDF سنٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں ایک حوالے کی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ (اورین بین ہاکون/Flash90)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسرائیل میں وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کے  منع کرنے کو نظرانداز کرتے ہوئے  آئی ڈی ایف ٹریننگ کمانڈ کے سربراہ کو  انٹیلی جنس ایجنسی شیہ بیخ (شن بیٹ) کا  15 جون کے بعدسے سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

اس تقرر کا مستقبل ابھی تک واضح نہیں تاہم امکان ہے کہ خٓاتون اٹارنی جنرل  گالی بہارو میارا نیتن یاہو کو انٹیلیجنس ادارہ پر اپنا من پسند  سربراہ مقرر کرنے  کی کوشش کو قبول نہیں کریں گی۔ 
اسرائیل کی ہائی کورٹ آف جسٹس نے انٹیلی جنس ایجنسی کے موجودہ سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کا نیتن یاہو کا فصلہ غیر قانونی قرار دے کر برطرفی کو منسوخ کر دیا تھا لیکن رونن بار پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ عدالت سے بحالی کا حکم آنے کی سورت مین بھی  15 جون کو عہدہ چھوڑ دیں گے۔ 

وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو  نے جمعرات کے روز کہا کہ انہوں نے میجر جنرل ڈیوڈ زینی کو شن بیٹ کا اگلا سربراہ مقرر کیا ہے۔

ابھی کل ہی،  خاتون اٹارنی جنرل گالی بہارو-میارا نے نیتن یاہو کو مطلع کیا  تھا کہ انہیں شن بیٹ کے نئے سربراہ کی تقرری سے روک دیا گیا ہے جب کہ وہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے مضمرات کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ ہائی کورٹ کے حکم میں کہا گیا تھا کہ بار کو برطرف کرنے کا کابینہ کا فیصلہ "غلط طریقے سے" کیا گیا تھا اور یہ کہ شن بیٹ کی  قطر گیٹ معاملہ کی تحقیقات کے جاری ہونے کی وجہ سے یہ برطرفی وزیر اعظم کے مفادات کے تصادم (کونفلکٹ آف انٹریسٹ) کے زمرہ میں آتی ہے۔

شیہ بیخ کے موجودہ سربراہ رونن بار  اپنی انٹیلی جنس ایجنسی سے قطر گیٹ سکینڈل کے نام سے مشور ایک سکینڈل کی تحقیقات کروا رہے ہیں جس کے مرکزی کردار وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر مین کام کرنے والے ان کے قریبی ساتھی ہیں۔ اس سکینڈل کا لب لباب یہ ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم کے دفتر سے وابستہ لوگوں نے قطر کے حکام سے پیسے لے کر اسرائیل کے اندر قطر کی پبلک ریلیشننگ کی۔

قطر گیٹ سکینڈل کی تحقیقات کے دوران وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں کو ان دنوں ہاؤس اریسٹ رکھا گیا ہے لیکن   22 مئی کو اسرائیل کی ایک عدالت نے ان کی  ہاؤس اریسٹ کو ختم کر دیا ہے اور اس ضمن میں ریاست کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ 

نیتن یاہو کے نامزد کردہ شیہ بیخ کے سربراہ زینی فی الحال IDF ٹریننگ کمانڈ اور جنرل اسٹاف کور کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ہریدی سپاہیوں کے متنازعہ مسودے کو فوج تک پہنچانے کے بھی ذمہ دار رہے ہیں۔

اٹارنی جنرل کی طرف سے نیتن یاہو کے اس اقدام پر کوئی ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا۔