ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کےخلاف شاہدرہ سٹیشن کےعلاقہ مکینوں کا احتجاج

لیسکو کےخلاف شاہدرہ سٹیشن کےعلاقہ مکینوں کا احتجاج
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس: بخاری پارک شاہدرہ سٹیشن کے مکینوں کا لیسکو مخالف احتجاج،فنی خرابی کے باعث ٹرپ ٹرانسفارمر کی لیسکو انتظامیہ بروقت مرمت نہ کر سکی۔
 بخاری پارک شاہدرہ سٹیشن کے مرد و خواتین رہائشیوں نے لیسکو انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔شہریوں نے گزشتہ رات 11 بجے سے بجلی نہ ہونے کے باعث درپیش مشکلات پر دہائیاں دیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ رات سے بجلی نہیں فنی خرابی کے باعث ٹرانسفارمر زور دار دھماکے کے ساتھ ٹرپ کر گیا۔ لوگ رات سے لیسکو آفس پاور ہاؤس شاہدرہ کے چکر لگا رہے ہیں مگر عملہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ 15 گھنٹے گزر نے کے باوجود ٹرانسفارمر مرمت نہیں کیا جا رہا۔ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام لیسکو شاہدرہ پاور ہاؤس عملے کی نااہلی کا نوٹس لیں ، فنی خرابی کو دور کرنے کے احکامات جاری کریں۔
 

Ansa Awais

Content Writer