ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

 انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
کیپشن: Dollar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کی خبر آگئی ۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 17 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.47 روپے سے کم ہوکر 278.30 روپے پر بند ہوا۔ 
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسے اضافے سے 279 روپے 55 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 91 پیسے سستاہوکر 301.16 روپے، برطانوی پاؤنڈ 88 پیسے سستا ہوکر 353.85 روپے، امارتی درہم 1 پیسے کمی سے 75.94 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 74.15 روپے کا ہوگیا ۔