ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیٹ اسٹروک کا شکار شاہ رخ خان کی طبیعت اب کیسی؟ جوہی چاولہ نے بتادیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ کا ہیٹ اسٹروک کا شکار اداکار شاہ رخ خان کی طبیعت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُن کی طبیت اب پہلے سے بہتر ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ کا ہیٹ اسٹروک کا شکار اداکار شاہ رخ خان کی طبیعت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُن کی طبیت اب پہلے سے بہتر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان 21 مئی منگل کے روز اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد میں موجود تھے جہاں اداکار کی  شدید گرمی کی وجہ سے طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد اُنہیں احمد آباد کے ‘کے ڈی’ ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

 شاہ رخ خان کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اُن کے اہلخانہ، قریبی دوست اور مداح بھی پریشان تھے بعدازاں اداکار کی اہلیہ گوری خان، ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ اور اُن کے شوہر بھی ہسپتال پہنچ گئے تھے۔ ہسپتال سے واپسی پر جوہی چاولہ کا بھارتی میڈیا کو  شاہ رخ خان کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور وہ اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اُمید ہے کہ شاہ رخ خان بہت جلد مکمل صحتیاب ہوجائیں گے اور وہ اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی حوصلہ افزائی کیلئے آئی پی ایل کے فائنل میں ضرور شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل رواں ماہ 26 مئی کو کھیلا جائے گا۔