ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام پورہ : ڈاکو ؤں نے میاں بیوی کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا

اسلام پورہ : ڈاکو ؤں نے میاں بیوی کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : اسلام پورہ کے علاقہ میں ایک اور ڈکیتی کی واردات،کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

میاں بیوی کو گھر کے باہرسے  لوٹ لیا گیا،  شوہر نے گاڑی لاک کی تو ڈاکو نے جان سے مارنے کی دھمکی دےدی جس پر بیوی گاڑی سے فوری نکلی،  ڈاکوؤں کے آگے ہاتھ جوڑےاور  شوہر کی  جیب میں موجود کل جمع پونچی ایک لاکھ 50 ہزار سے  زائد نقدی دلوائی اور جان چھڑوائی۔سی سی ٹی وی فوزٹیج نے تمام مناظر عکس بند کر لئے۔
ڈکیتی کا واقعہ شہری فیصل کے ساتھ پیش آیا، فیصل اپنے گھر کے سامنے گاڑی پارک کررہا تھا،2 ڈکیت بغیر نقاب  فیصل کو  گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہوگئے،فیصل کی بیوی ڈاکوں کی منت سماجت کرتے ہوئے فوٹیج میں دیکھی اور سنی جاسکتی  ہے۔

خاتون ڈاکو ؤں کے آگے ہاتھ جوڑتےہوئے  زندگی کی بھیک مانگتے کہتی ہے گولی نا چلانا، خاتون اپنے شوہر کو رقم دینے کا کہتی ہے۔شہری کے مطابق ڈاکو  ان سے گن پوائنٹ کے زور پر ایک لاکھ پچیس ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے۔  شہری کی جانب سے تھانہ اسلام پورہ میں درخواست دے دی گئی۔