بابراعظم لنکا پریمئیر لیگ میں کولمبو سٹرائیکرز کا حصہ بن گئے

Colombo Strikers rope in Babar Azam for LPL, City42
کیپشن:  کولمبو  سٹرائیکرز  نے بابر اعظم کو  لنکا پریمئیر لیگ کی ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں کی 11 جون کو ہونے والی نیلامی سے پہلے ہی سائن کر لیا۔ فائل فوٹو 
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  کولمبو  سٹرائیکرز  نے بابر اعظم کو  لنکا پریمئیر لیگ کی ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں کی 11 جون کو ہونے والی نیلامی سے پہلے ہی سائن کر لیا۔ پاکستان کے اسٹار بیٹر 31 جولائی سے 22 اگست تک سری لنک کے اسٹیڈیمز میں اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائیں گے۔

لنکا پریمئیر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 31 جولائی سے 22 اگست تک ہو گا جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اس سال لنکا پریمئیر لیگ سری لنکا کے تین بہترین اسٹیڈیمز میں ہو گی جن میں ہمبن ٹوٹا، کولمبو اور کینڈی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لنکن پریمئیر لیگ میں شامل نئی ٹیم کولمبو اسٹرائیکرز کو حال ہی میں بھارتی بزنس مین ساگر گھنہ نے خریدا تھا۔