5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

Anti polio compaign,
کیپشن: Anti polio compaign
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ملک بھر میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ، 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جدوجہد جاری ہے،انسداد پولیومہم میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے دیئے جائیں گے ۔پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ایک نیشنل کاز ہے۔