(سعید احمد سعید)کیٹگری سی ممالک پر سفری پابندی کا معاملہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دے دی،سی اے اے نے پی سی بی کی درخواست پر پی ایس ایل کا حصہ دس کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی۔
تفصیل کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کے لئے سی اے اے کو درخواست دی تھی،سی اے اے نے پی سی بی کی درخواست پر دس کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی،ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ عرفان صابر نے سری لنکن کھلاڑیوں کی آمد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مزید پڑھئے: پی ایس ایل 6، کوویڈ پروٹوکولز مزید سخت کردیئے گئے
نوٹیفکیشن کے مطابق کھلاڑی قطر ایئر ویز کی پرواز سے کراچی پہنچیں گے،تمام کھلاڑی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے،کھلاڑی 26 مئی کو چارٹر ڈفلائٹ کے ذریعے لاہور سے یو اے ای روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پی سی بی حکام پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہوگئے،بقیہ میچز کے لیے کوویڈ پروٹوکولز سخت کردئیے گئے۔ پروٹوکولز کے تحت دوسرے شہروں سے لاہور اور کراچی میں رپورٹ کرنے والے کھلاڑیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ پر آنے سے روک دیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو اپنی ذاتی گاڑیوں پر ڈرائیور کے ساتھ سفر کرنے سے روک دیاگیاہے، اپنی ذاتی گاڑی کھلاڑی خود ڈرائیو کرکے ہوٹل آسکے گا،کھلاڑیوں کو دوسرے شہروں سے پی سی بی کی گاڑیوں پرہوٹلز لایا جائے گا،جس کے لیےکھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو لانے والے ڈرائیورز کے کوویڈ ٹیسٹ کروالئے گئے ہیں،کھلاڑیوں،کوچز اور سپورٹ سٹاف کو لانے والی گاڑیوں کو راستے میں کہیں رکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔