سٹی 42: پاک افغان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کیلئے پی سی بی اور افغانستان کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز پر بات چیت کا آغازہوگیا ۔
زرائع کے مطابق افغانستان نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی میزبانی کرنا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ متحدہ عرب امارات میں پاکستان ٹیم کی میزبانی کرے گا۔پاک افغان سیریز قومی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد شیڈول ہے ۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان اگست ستمبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔بعدازاں ستمبر میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔