پاکستان نے کورونا ویکسین تیار کرلی

Corona Vaccine Pakistan
کیپشن: Corona Vaccine Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان نے مقامی سطح پر کوروناویکسین کامیابی سے تیار کرلی ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے بنائی.

تفصیلات کے مطابق کوروناویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے، پہلے فیز میں سنگل ڈوزکین سائینو کی1لاکھ24ڈوز تیار کی گئی ہیں۔ مقامی تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کے لیے دستیاب ہوگی، ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے۔چینی ٹیم نے ویکسین سازی میں ماہرین کو معاونت فراہم کی پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا،  کوروناویکسین کی دوسری کھیپ تیاری کے لیے خام مال چین سے جلد آئے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer