(حسن خالد)لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام ہوتے ہی آسمان پر بادل چھا گئے اور تیز ہوائیں چلتی رہیں اور آج صبح سویرے ہی لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔24 گھنٹوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
ملکی مجموعی صورتحال حال کی بات کی جا ئے تو محکمہ موسمیات نے آج پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کر دی۔سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔