ویب ڈیسک : پاکستا ن ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا، جو انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت حاصل کیا، پی سی بی چیئر مین محسن نقوی نے ایوارڈ جیتنے پرفرحان کو مبارکباد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کو فروری کے مہینے میں غیر معمولی کارکردگی پرپلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان ایونٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے، انہوں نے6 اننگز میں 76.60 کی شاندار اوسط سے 383 رنز اسکور کیے، جس میں دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے پر صاحبزادہ فرحان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ صاحبزادہ فرحان کا اعزاز پاکستان کرکٹ کے لئے باعث فخر ہے۔
یہ اعزاز صاحبزادہ فرحان کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔