عیسی ترین: بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چند شہروں میں موبائل نیٹ ورک سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بابر یوسفزئی کے مطابق یہ اقدام ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے عوام سے عارضی مشکلات پر معذرت کی اور کہا کہ صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح عوام کے جان و مال کی حفاظت ہے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران محتاط رہیں اور ضروری رابطے کیلئے دیگر ذرائع استعمال کریں۔