ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   وزیر اعظم کا ایک اور اہم فیصلہ ،سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد 

   وزیر اعظم کا ایک اور اہم فیصلہ ،سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:ہائی اوکٹین فیول پر لیوی میں اضافے کے تسلسل میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اگر کسی محکمے کی گاڑی میں ہائی اوکٹین کا استعمال لازمی ہو تو اس کا خرچ استعمال کرنے والا خود ادا کرے گا،سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین کے استعمال پر پابندی کا اطلاق فی الفور ہو گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ،یہ اقدام قومی وسائل کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے تمام وفاقی محکمے، اتھارٹیز اور ذیلی اداروں کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل سرکاری گاڑیوں کے ایندھن پر 50 فیصد کٹوتی لاگو کی جا چکی ہے اور 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو بچت پروگرام کے تحت گراؤنڈ کیا جا چکا ہے۔

وزیر اعظم نے واضح کیا کہ یہ اقدامات عوامی ریلیف اور سستے تیل کی فراہمی کے لیے کیے جا رہے ہیں اور فیصلے کی نگرانی کے لیے مؤثر نظام وضع کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید  کہا  کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔